ڈی سی کوٹ ادو کی زیر قیادت فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کی قیادت میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے۔۔
میونسپل کمیٹی کوٹ ادو آفس سے ریلی کا انعقادکیاگیاجس میں اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو میر رومان خلیل ،ریسکیو ، پولیس ، ریویو،ایجوکیشن ،میونسپل کمیٹی کے افسروں، میڈیا ، تاجران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی ریلوے چوک پرپہنچی جہاں قومی اتحاد اور عزم کا بھرپور مظاہرہ ہوا۔ڈپٹی کمشنر کوٹ ادوسیدمنورعباس بخاری نے خطاب میں کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے ہم انشاء اللہ اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا دشمن کا نام و نشان تک مٹا دیا جائے گا ،پاکستان ہر محاذ پر سرخرو ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ، دشمنوں کے مقابلے میں دنیا کی وہ عظیم فوج جن کی بہادری اور قربانیوں سے پوری دنیا واقف ہے ،اگر دشمن نے کبھی وطن عزیز پر میلی آنکھ ڈالنے کی کوشش کی تو ایسا سبق سکھایا جائے گاکہ دشمن کی نسلیں یاد رکھیں گی،پیغام واضح ہے انڈیا سن لے ! ہم اپنے خون کے نذرانے دے کر وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ،قوم ایک ہے ، پاک فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ۔