انسداد پولیو مہم ، تمام ادارے تیاری کرلیں :عمرانہ توقیر

 انسداد پولیو مہم ، تمام ادارے تیاری کرلیں :عمرانہ توقیر

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم اجلاس منعقد ہوا۔۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے تمام اقدامات کو مائیکرو پلان کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 26تا30مئی تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی تمام متعلقہ محکمے اپنی اپنی تیاریاں مکمل کریں تاکہ ضلع وہاڑی کو پولیو فری برقرار رکھا جا سکے )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل کے ہمراہ ضلعی کنٹرول روم کا وزٹ کیا انہوں نے کنٹرول روم میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس کرنے کے عمل کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل کو کنٹرول روم بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے اوور لوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مقررہ حد سے زائد لوڈ والی مال بردار گاڑیوں کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گاڑیوں پر اوورلوڈ کی صورت میں بھاری جرمانے عائد اور مقدمات کا اندراج کیا جائے شاہراہوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ لوڈر گاڑیوں کے پاس ویٹ سلپ ہونا لازمی ہے ضلع بھر میں مزید ویٹ اسٹیشنز کو رجسٹرڈ کرنے کا عمل تیز کیا جائے تمام متعلقہ محکمے مل کر آگاہی مہم چلائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں