جنوبی وزیرستان میں شہید اہلکار اسحاق گرمانی کی قل خوانی آج ہوگی
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کوٹ ادوکے علاقہ چاہ مونڈھے والا موضع لعل میر کے رہائشی پاک فوج کے۔۔۔
نائیک اسحاق گرمانی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی ان کے آبائی گاؤں میں آج ادا کی جائیگی‘دعا10بجے ہوگی ۔واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان تحصیل شکئی میں تعینات ایف سی ساؤتھ 205بریگیڈ انڈرکمانڈ یونٹ 27 FFکے ڈانڈ پوسٹ پر4روز قبل نامعلو م دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک اسحاق گرمانی سمیت پاک فوج کے 9نوجوان شہید جبکہ 5نوجوان زخمی ہو گئے تھے ۔