جعلی مہندی بنانے والے ملزم کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ
ملتان (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے ملتان سرکل کی سب انسپکٹر فوزیہ مشتاق نے ٹیم کے ہمراہ سنٹرل جیل کے قریب چھاپہ مار کر معروف کمپنی کی جعلی مہندی بنانے ۔۔
والے گروہ کے مرکزی ملزم مجاہدکو گرفتارکرلیا، بھاری مقدار میں جعلی پروڈکٹ برآمد کی ،ملزم کو عدالت پیش کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا،دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم مجاہد پشاور کی معروف کمپنی کے نام سے جعلی مہندی تیار کر کے مقامی مارکیٹ میں فروخت کر رہا تھا۔