مویشی منڈی میں انتظامات مکمل‘خریداری جاری ‘ڈی سی کا دورہ
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃ العین میمن کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ اور اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجراہ کے ہمراہ عیدالاضحی کے سلسلے میں قائم کی جانے والی مویشی منڈی کا دورہ ۔۔
،خریداروں اور بیوپاریوں کے لئے منڈی میں انتظامات مکمل شہریوں کی جانب سے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ بھی جاری، ،سیل پوائنٹس پر فیسوں،سہولیات،انتظامات اور سکیورٹی کی مکمل ماینٹرنگ جاری ،عید قرباں کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عارضی مویشی منڈیاں قائم کردی گئی ہیں،گزشتہ روز تھرمل بائی پاس نزد بہاری کالونی میں قائم کی جانے مویشی منڈی میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر انجنئیر قراۃ العین میمن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ اور اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجراہ کے ہمراہ تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے خریداروں اور بیوپاریوں کو عملی طور پر سہولیات باہم پہنچانے کے حوالے سے کئے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر منڈی میں موجود خریداروں اور بیوپاریوں سے بھی بات چیت کی اور صفائی ستھرائی کے معاملات کو بھی تفصلی طور پر دیکھا اس بارے میں ڈپٹی کمشنر انجنئیر قراۃ العین میمن کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق سیل ہوائنٹس پر فیسوں، سہولیات،انتظامات اور سکیورٹی کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے گورنمنٹ کے مقرر کردہ شیڈول فیس حیوانات،پرالی فیس،انٹری فیس،اور مال بردار گاڑیوں کے کرایہ ناموں کو چیک کیا جارہا ہے انہوں نے تمام انتظامیہ افسران کو اس امر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ کسی قسم کی اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی مقرر فیس سے تجاوز کرتے ہوئے زائد وصولی کے مرتکب ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔