دیرینہ رنجش پر مسلح افراد کی فائرنگ سے آڑھتی شدید زخمی

دیرینہ رنجش پر مسلح افراد کی  فائرنگ سے آڑھتی شدید زخمی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابقہ لڑائی کی رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے آڑھتی کو شدید زخمی کردیا۔

تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ کا رہائشی آڑھتی محمد حنیف موہانہ کی عمران موہانہ کے ساتھ پرانی لڑائی چلی آرہی تھی کہ گزشتہ روز حنیف موہانہ اپنی آرھت کی دکان بستی مائی سہاگن پر موجود تھا کہ عمران موہانہ اپنے ساتھیوں شعیب موہانہ اور2 نامعلوم کے ہمراہ آیا اور پستول سے فائرنگ کر کے آڑھتی حنیف موہانہ کو شدید زخمی کردیا۔ زخمی کو تحصیل ہسپتال کے بعد حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں