عید الاضحی پر بہترین صفائی کا کریڈٹ وزیراعلیٰ کو جاتا:شاہد اقبال، صدف عادل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری وماہر قانون چودھری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور چیئرمین ٹائیگر لیگل فورم چودھری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
عید الاضحی پر بہترین صفائی کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو جاتا ہے جنہوں نے صفائی مہم کی منصوبہ بندی کی، پہلے جانوروں کی آلائشیں سڑکوں پر پڑی رہتی تھیں اور تعفن کا باعث بنتی تھیں ،پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ شہریوں میں آلائشوں کیلئے بیگز تقسیم اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے اہلکاروں کی طرف سے گھروں کے دروازوں سے آلائشیں اکٹھی کرکے ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کی گئیں۔