ہائی سکول میں تقریب، پرانے طلبہ کی شرکت ،تعلیمی بہتری کیلئے مشاورت

 ہائی سکول میں تقریب، پرانے طلبہ  کی شرکت ،تعلیمی بہتری کیلئے مشاورت

عبدالحکیم(نامہ نگار، سٹی رپورٹر)عید الاضحیٰ کے تیسرے دن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرانے طلبہ کو ایک بار پھر آغوشِ مادر کی گرمی اور یادوں سے لبریز ماحول میسر آیا۔

اس موقع پر ماضی کی حسین یادوں کو تازہ کیا گیا اور سکول کی ترقی و بہتری کے لیے اجتماعی مشاورت کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیاگیا۔ شرکاء نے نہ صرف اپنی یادوں کو تازہ کیا بلکہ ادارے کی بہتری کیلئے گراں قدر تجاویز بھی دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں