بچی کھیلتے ہوئے نہر میں جا گری‘2 روز سے تلاش جاری

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )سات سالہ بچی کھیلتے ہوئے پاؤں سلپ ہونے سے تلیری نہر میں جاگری،بچی کی تلاش کیلئے دو روز سے ریسکیو کا آپریشن جاری ہے مگر تاحال بچی کو تلاش نہ کیا جاسکا۔
سوموار کے روز منڈا چوک کے قریب ٹھٹھہ قریشی میں 7 سالہ خدیجہ کھیلتے ہوئے تلیری نہر میں گر کر ڈوب گئی، آپریشن شروع کیا گیا مگر بچی کو تلاش نہ کیا جاسکا اور شام کے وقت اندھیرے کے باعث آپریشن کو روکنا پڑا،منگل کے دن بھی ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ریسکیو کے مطابق بچی کی تلاش تک سرچ آپریشن جاری رہے گا۔