گاڑیوں کی چھتوں پرسفر ‘پابندی پر عملد رآمدکرانے کی ہدایت

وہاڑی (خبرنگار ، نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس ،ڈی پی اومحمد افضل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ضلعی افسروں اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔۔۔
بسوں اور دیگر گاڑیوں کی چھتوں پر مسافروں کے بیٹھنے پر مکمل پابندی یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کریا جائیگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مختلف سکواڈز کی نگرانی میں خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے جائیں اور گاڑیاں بند کی جائیں۔ ڈی پی او محمد افضل نے کہا کہ اوورلوڈنگ اور چھتوں پر سفر خطرناک حادثات کا باعث بنتے ہیں، ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ٹریفک پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو باقاعدہ چیکنگ کا حکم دیا گیا ہے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، اے ڈی سی جنرل و اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈی ایس پی صدر رضوان خان، ریسکیو 1122 کے انجینئر دانش خلیل، ایس ڈی او ہائی وے محمد موسیٰ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد یوسف، سی ڈی او محمد ریحان، ٹریفک انسپکٹر مبشر حسین، سب انسپکٹر پی ایچ پی محمد عابد ودیگر افسربھی شریک تھے ۔