واپڈا ٹیوب ویل سے مٹی چوری، منع کرنے پر دھمکیاں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)واپڈاکے ٹیوب ویل سے سرکاری مٹی چوری ،منع کرنے پر پٹواری کو دھمکیاں، 4نامزد،5نا معلوم کے خلاف مقدمہ درج۔۔۔
، دکان کے تالے توڑکر چورہزاروں مالیت کی بیٹریاں ،یوپی ایس لے گئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدرکے علاقہ موضع بھوبھڑغیرمستقل میں واٹراینڈپاورمینجمنٹ اتھارٹی کے واپڈاٹیوب ویل سے اقبال پھلرون،بشیر سرائی، رمضان سرائی، جون سرائی اپنے 5نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالیوں پر ڈمپر سے 30ہزار مالیت کی مٹی چوری کرکے لے گئے ،منع کرنے پر موضع کے پٹواری شاہداقبال کو دھمکیاں بھی دیں،پولیس تھانہ صدر نے پٹواری شاہداقبال کی مدعیت میں تمام مٹی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ سٹی کے علاقہ وارڈنمبر14اے کے آصف چانڈیہ کی کینال آفس کے سامنے جی ٹی روڈپرقائم دکان کے تالے توڑکرچور بیٹریاں، یوپی ایس مالیتی ایک لاکھ20ہزار چوری کرکے لے گئے ۔پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔