شوہروں کا بیویوں پرتشدد،ایک کاسرمونڈھ دیا گیا

شوہروں کا بیویوں پرتشدد،ایک کاسرمونڈھ دیا گیا

گگومنڈی(نامہ نگار)شوہروں کااپنی بیویوں پرتشدد،ایک نے اپنی بیوی کاسرمونڈھ دیا۔ عبدالشکورکا اپنی بیوی محمودبی بی پرتشددکیا اور۔۔

قینچی سے سرکے بال کاٹ دئیے جبکہ ساس وڈیوبناتی رہی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں 255ای بی کے رہائشی عبدالشکورنے اپنی بیوی محمود بی بی کوبہیمانہ تشددکانشانہ بنایااورقینچی سے اپنی بیوی کے سرکے بال کاٹ دئیے ،اس دوران اسکی ساس موبائل سے وڈیوبناتی رہی اوربنائی گئی وڈیواپنے رشتہ داروں کوبھیج دی جبکہ نواحی گاؤں365ای بی کے رہائشی عظیم شہزادنے تشددکانشانہ بناکراپنی بیوی رخسانہ بی بی کو شدید زخمی کردیا۔ رخسانہ بی بی نے بتایاکہ میراشوہرعظیم شہزادنشہ کاعادی ہے جس نے مجھ سے مارپیٹ کرنامعمول بنایاہواہے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں