سینٹری ورکرز ستھرا پنجاب کے ہیروز ہیں ،اشرف صالح

سینٹری ورکرز ستھرا پنجاب  کے ہیروز ہیں ،اشرف صالح

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )سینٹری ورکرز ستھرا پنجاب کے ہیروز ہیں ،ان کی محنت اور کام کو سلام پیش کرتے ہیں۔۔

،عید کے تینوں دنوں میں انہوں نے حیثیت سے بڑھ کر کام کیا ،بونس بھی دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر اشرف صالح نے سول سوسائٹی اور انتظامیہ کی جانب سے استقبالیہ ریلی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجرز، سپروائزرز اور عملہ نے عید کے تین دن جس طرح تن دہی اور جاں فشانی سے کام کیا ، 1700 ٹن سے زائد آلائشوں کو ڈمپ کیا وہ قابل تحسین ہے ، استقبالیہ اور ریلی سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں