تحصیل بھر میں اتائیوں کی بھرمار

سکندرآباد(نامہ نگار )تحصیل بھر میں اتائیوں کی بھر مار ہے ‘ہپیاٹائٹس‘ایڈز کی شرح میں طرناک حد تک اضافہ ہو گیا ‘شجاع آباد‘راجہ رام ُ کوٹلی نجابت‘ مٹوٹلی‘سکندرآباد‘بگڑیں سمیت دیگر علاقوں میں اتائیوں نے ڈیرے جما رکھے ہیںاور چھوٹے بڑے آپریشن کرتے نظر آتے ہیں۔
جبکہ ان اتائیوں کی وجہ سے تحصیل بھر میں ہپیاٹائٹس ایڈز کی شرح خطرناک حد تک بڑھتی جارہی ہے تحصیل بھر کے گلی محلوں میں اتائیوں ڈاکٹروں نے اپنی دوکانیں سجائی ہوئی ہیں اور سرعام کام کرتے نظر آتے ہیں ان کی وجہ سے کئی قیمتی زندگیاں اتائیت کی بھنت چڑھ چکی ہیں۔