ڈی پی او کی دانیوال اور اڈا اوٹھیاں کرمپور میں کھلی کچہریاں

 ڈی پی او کی دانیوال اور اڈا اوٹھیاں کرمپور میں کھلی کچہریاں

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا) ڈی پی او محمد افضل کی زیر صدارت یونین کونسل دانیوال اور اڈا اوٹھیاں کرمپور میں کھلی کچہریاں منعقد ہوئیں، جن میں شہریوں کے مسائل سنے گئے اور ان پر فوری ایکشن کے احکامات جاری کیے گئے ۔

یونین کونسل دانیوال میں منعقدہ کھلی کچہری میں 40کے قریب شہری شریک ہوئے‘جہاں8 درخواستوں کی سماعت کی گئی موٹر سائیکل چوری، ریکوری، ملزمان کی گرفتاری، گھریلو تشدد اور لڑائی جھگڑوں سے متعلق شکایات سامنے آئیں اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل صدر رضوان خان، ایس ایچ او دانیوال فاروق رمضان اور دیگر تفتیشی افسران موجود تھے ۔ دوسری جانب اڈا اوٹھیاں کرمپور میں منعقدہ کھلی کچہری میں 60 سے زائد شہریوں نے شرکت کی، جبکہ 15 درخواستوں پر سماعت کی گئی۔ شہریوں نے گھریلو تشدد، ریکوری، اور ملزمان کی گرفتاری سمیت دیگر مسائل پیش کیے ۔ کھلی کچہری کے دوران مدعیان نے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ سولر پینلز کی برآمدگی پر وہاڑی پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل میلسی سعید احمد سیال، ایس ایچ او کرمپور محمد زاہد اور تفتیشی عملہ موجود تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں