فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،400کلو بدبودار پلپ تلف ، جرمانہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)صحت عامہ کے تحفظ کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمہ وقت کوشاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بیوریجز پلانٹ اور مصالحہ چکی کی انسپکشن، 400 کلو گرام بدبودار مینگو پلپ تلف، پلانٹ مالک کو 50 ہزار روپے جرمانہ، ملاوٹ کرنے پر مصالحہ چکی مالکان کیخلاف مقدمہ درج۔ صحت عامہ کا تحفظ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جناح ٹاؤن اور جیل روڈ پر گوداموں والی گلی میں 2فوڈ پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران مصالحہ جات میں رنگ کی ملاوٹ ثابت ہونے پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اسی طرح پروڈکشن ایریا سے بدبودار پلپ برآمد ہونے پر جوس پلانٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔پروسیسنگ ایریا میں گندگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال سے مہلک امراض جنم لیتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات متحرک ہیں۔