بجلی چوروں کیخلاف گھیرا تنگ،5 بستیوں کے کنکشنز منقطع

بجلی چوروں کیخلاف گھیرا تنگ،5 بستیوں کے کنکشنز منقطع

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔۔

۔بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز جوائنٹ آپریشن کررہی ہیں ۔رحیم آباد صادق آباد/خیرپورٹامیوالی میں 50لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 19نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اورمیٹرز اُتارلئے گئے ۔تونسہ شریف سے 2بجلی چور موقع سے گرفتارکر لئے گئے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرزکی نگرانی میں رحیم آباد سب ڈویژن صادق آباد کے علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو صادق آبادڈویژن محسن نذیر کھوسہ اور ایس ڈی اورحیم آباد سب ڈویژن کی سربراہی میں میپکو ، رینجرز اور پولیس فورسز نے بستی جیون کوش، بستی صوبہ کوش، بستی یار محمد مستوئی، بستی ابراہیم مستوئی، بستی عیدن کپرا، بستی گل شیر ، بستی یوسف ڈھڈی اور بستی حامد علی عباسی میں36 لاکھ 50 ہزارروپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر8ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اُتارکر بجلی کی سپلائی منقطع کردی گئی ۔ بجلی چوری کے سدباب کیلئے 5بستیوں کی ایل ٹی لائنیں اُتارلی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں