پٹواری وسیم عباس کا تبادلہ غیر قانونی، اہالیان علاقہ کا الزام
بند بوسن (نامہ نگار )پٹوارسرکل اللہ یار پور میں پٹواری وسیم عباس کا تبادلہ غیر قانونی ہے ،اہالیان علاقہ کا الزام، کمشنر ملتان سے فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ۔
تفصیل کے مطابق تحصیل صدر ملتان کے پٹوار سرکل اللہ یار پور میں پٹواری وسیم عباس کا تبادلہ حکم نامہ (ACS /2767) کے تحت پٹواری صفدر حسین کو ان کے عہدہ سے ہٹا کر وسیم عباس کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔ اہالیان علاقہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یہ تبادلہ قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے کیونکہ وسیم عباس اسی علاقہ کامستقل رہائشی ہے اور ریونیو قوانین کے تحت کسی بھی پٹواری کو اس کے آبائی علاقہ یا رہائشی یونٹ میں تعینات نہیں کیا جا سکتا ۔اہل علاقہ نے کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لیتے ہوئے تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔