سابق دو پولیس ملازمین کا واراداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

سابق دو پولیس ملازمین کا واراداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)سابق دو پولیس ملازمین کا واراداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف۔وارداتوں سے تنگ آ کر شہری نے خود ہی ٹرانسفارمر چوری کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق شہری کی جانب سے فراہم کردہ ثبوتوں میں تھانہ ساہوکا کے سابق ڈرائیور اشفاق ڈوگر اور عبدالغفار کے چوروں سے مسلسل رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ،تحقیقات کے بعد دونوں اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق دونوں ملازمین علاقے کے عادی چوروں کے ساتھ مل کر وارداتوں میں ملوث تھے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوریوں میں ملوث دیگر عناصر کو بھی بے نقاب کر کے کڑی سزا دی جائے تاکہ علاقے میں جرائم کا خاتمہ ممکن ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں