جنوبی پنجاب یوگا کلبزکے زیر اہتمام عالمی دن پرآگاہی سیمینار

جنوبی پنجاب یوگا کلبزکے  زیر اہتمام عالمی دن پرآگاہی سیمینار

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)جنوبی پنجاب یوگا کلبز کے زیر اہتمام عالمی دن پرآگاہی سیمینار انعقاد کیا گیا جس میں وہاڑی، ملتان اور لودھراں کے یوگا کلبز نے بھرپور شرکت کی۔

مہمانِ خصوصی محمد اعظم نے کہا کہ آج کا انسان ذہنی دباؤ، بے چینی، تھکن اور روحانی اضطراب کا شکار ہے اور یوگا ایک فطری اور جامع طریقہ ہے جو نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتا ہے بلکہ ذہنی سکون، روحانی صفائی اور جذباتی توازن بھی فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے شرکاء کو سانس کی مشقوں، بنیادی یوگا حرکات اور ارتکاز بڑھانے کی تکنیکس کا عملی مظاہرہ بھی کرایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں