وفاقی بجٹ مڈل کلاس ختم کرنے کی کوشش ،تاجر برادری

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وفاقی بجٹ مڈل کلاس ختم کرنے کی کوشش ہے ،سولر پینل پر 18فیصد سیلز ٹیکس اور جھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کا نفاذ انتہائی ظالمانہ ہے جبکہ زرعی ترقی کیلئے کچھ بھی نہیں کیاگیا۔۔۔
جس کی وجہ سے ملک کی معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ایم سرور چودھری اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حافظ محمود احمد شاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں کیا، بجلی سستی کے تمام دعوے زبانی جمع خرثابت ہوئے ،چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس سے آٹو انڈسٹری پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور مڈل کلاس گاڑی خریدنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، قومی اقتصادی سروے میں زرعی گروتھ زیرو ہونا تسلیم کیا گیاہے لیکن اس کے باوجود زراعت کی بقاء کیلئے کوئی اقدام نہیں کیاگیا ۔