اسرائیل کا ایران پر جنگ مسلط کرنا مذم اقدام ،روبینہ اختر

ملتان (لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف کی رہنما این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ جب اسرائیل اور ایران کے درمیان امن مذاکرات ہو رہے تھے تو ان کو نتیجہ خیز بنانے کی بجائے اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کر دی جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔
نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور جبر کی داستانیں رقم کرنے والا اسرائیل یہ بھول گیا ہے کہ بے گناہ معصوم لوگوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،اس کی امن دشمن کوششیں اس کی تباہی کا باعث بنیں گی،اور اسرائیل بھی ہندوستان کی طرح جنگ بندی کی بھیک مانگتا پھرے گا کیونکہ دنیا میں امن کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ مذاکرات کا راستہ ہے ورنہ اسرائیل کی مذموم حرکت دنیا کو ایک ایسی آگ میں جھونکنے کی کوشش ہے ،جس میں صرف تباہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام اس مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑی ہے ہر فورم پر ایران کی اواز اٹھانے کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 عنایت پور مہوٹہ میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ۔