بک گینگ کی وارداتیں معمول بن چکی :ناصر عباس ایڈووکیٹ

بک گینگ کی وارداتیں معمول بن چکی :ناصر عباس ایڈووکیٹ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈسڑکٹ بار ایسو سی ایشن کے رکن ملک ناصر عباس کھوکھر ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ بک گینگ کی ۔۔

ترکی چوک ہسپتال روڈ ٹی چوک کے قریب وارداتیں روز مرہ کا معمول بن چکی ہیں،انہوں نے مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ کے لوگوں نے پولیس افسروں کو بھی متعدد بار اس غنڈہ گینگ کی مجرمانہ وارداتوں سے آگاہ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کی اپیلیں کیں مگر پولیس نے تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں کی،جس ملک ناصر عباس کھوکھر ایڈووکیٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ بک گینگ نے میرے گھر پر بھی حملہ کیا اور مجموعی طور پر38 لاکھ روپے کے زیورات دیگر سامان اور نقدی وغیرہ بھی لوٹ لی جس کی پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ یہ گینگ اپنے پاس موجود جدید اسلحہ کی سوشل میڈیا پر بھی نمائش کر کے لوگوں کو خوف زدہ کرتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ بک گینگ کے ملزمان حنیف منڈا تیلی مہاجر ،رمضان عرف رمضا قلندرانی، عثمان گاڈی ،حسنین قلندرانی، عابد تیلی مہاجر، اجمل قلندرانی، ذوالقرنین، کالا چنٹر، میلادی قلندرانی، عرفانہ دستی وقاری قلندرانی و غیرہ کیخلاف مظفرگڑھ سٹی سرکل کے تھانہ جات میں سنگین جرائم کے مقدمات بھی درج ہیں، انہوں نے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں