ایمرسن یونیورسٹی کی پانچویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس

ایمرسن یونیورسٹی کی پانچویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس

ملتان(خصوصی رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی پانچویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس، جدید تعلیمی اصلاحات کی منظوری۔۔

 ،ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی پانچویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تعلیمی شعبے میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے فیکلٹی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف جدید تعلیمی پروگراموں، نصاب، اور کورس آؤٹ لائنز کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پالیسیوں، تعلیمی قواعد و ضوابط، ایم فل و پی ایچ ڈی کے تھیسز کے فارمیٹس اور ساخت کی منظوری بھی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں