لودھراں:محرم الحرام میں امن وامان کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

لودھراں:محرم الحرام میں امن وامان کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

لودھراں ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)محرم الحرام کے سلسلے میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے ۔۔۔

کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) علی بن طارق اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے دربار رفیق شاہ کا دورہ کیا۔امن کمیٹی کے ممبران اور منتظمین جلوس بھی موجود تھے ۔ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے کہا جلوسوں کے روٹس کے دوروں کا مقصد سکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینا اور انہیں مزید مربوط و مؤثر بنانا ہے ۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران انتظامی و پولیس افسروں کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ جلوس و مجالس کے منتظمین اور امن کمیٹی کے اراکین سے مسلسل رابطہ رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسر تمام جلوسوں، مجالس اور ان کے روٹس کے سکیورٹی اقدامات کو خود موقع پر جاکر چیک کریں،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی اس مشترکہ کاوش کا مقصد شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا اور محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں