سرکاری فیسوں کے وصولی میں شفافیت نظر آنی چاہیے :ڈی سی

سرکاری فیسوں کے وصولی میں شفافیت نظر آنی چاہیے :ڈی سی

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) ڈسٹر کٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی خانیوال کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع کی کمرشل عمارتوں،دکانوں اور پیٹرول پمپس کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ حکومت پنجاب کے کنسٹرکشن سٹینڈرز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،افسران رولز کے مطابق کمرشلائزیشن فیس کے معاملات ضرور دیکھیں،فیسوں کا ڈی سی ریٹس سے موازنہ ضرور کیا جائے ،سرکاری فیسوں کے حصول میں مکمل شفافیت نظر آنی چاہیئے ،ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا عمارتوں کی گوگل لوکیشن کے ساتھ فرنٹ پر خالی پارکنگ سائیٹ ضرور چھڑوائی جائے ،تمام افسران کمرشل اراضی،پیٹرول پمپ،دکانوں کے کیسز کی مکمل تیاری کرکے آئیں،رہائشی و کمرشل کیسز میں حکومتی فیسوں کی کم وصولی پر سخت ایکشن ہوگا،کمرشل عمارتوں کی منظوری سے قبل تعمیراتی کام کرانیوالوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں،سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تعمیراتی کیسز کی منظوری دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں