ڈی کلاس اڈا مالکان کو معاشی تحفظ دیا جائے ،طارق زمان

ملتان(لیڈی رپورٹر )وائس چیئرمین ٹرانسپور ٹ ایسوسی ایشن چودھری طارق زمان گجر کی قیادت میں ٹرانسپورٹرز اور ڈی کلاس اڈا مالکان شیخ ناصر، ملک فردوس حمید، محمد امین، عبدالغفار نے اسسٹنٹ کمشنر نذر کورائی سے اپنے مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ احکامات صاف ستھرا شہر مہم پر ضرور عمل پیراہیں ۔
مگر خدارا ہمیں بھی مکمل معاشی تحفظ فراہم کرتے ہوئے ڈی کلاس ٹرانسپورٹ اڈوں کو متبادل جگہ ڈائیوو اڈے کے نزدیک 64کنال رقبہ موجود ہے ڈی کلاس ٹرانسپورٹ اڈوں کو یہاں منتقلی پر دو دو کنال جگہ دی جائے تاکہ ڈی کلاس ٹرانسپورٹ مالکان اپنی جیب سے شیلٹر بناسکیں اور اس مقصد کیلئے ہمیں چھ ماہ کا ٹائم دیا جائے کیونکہ کے ہمارے مطالبات سیکرٹری پنجاب ٹرانسپورٹ کے پاس زیر سماعت ہیں اس لئے ہمیں چھ ماہ کا ریلیف فراہم کیا جائے ۔مسائل کو سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نذر کورائی نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اور ڈی کلاس اڈا مالکان کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے اور ڈپٹی کمشنر سے مکمل تفصیلی میٹنگ کے بعد دوبارہ ٹرانسپورٹرز اور ڈی کلاس اڈا مالکان کیساتھ میٹنگ کی کال کی جائے گی ۔