نشتر، انٹرنی طالبات کی ماڈلنگ ویڈیوز پر انکوائری کمیٹی تشکیل

نشتر، انٹرنی طالبات کی ماڈلنگ ویڈیوز پر انکوائری کمیٹی تشکیل

ملتان(لیڈی رپورٹر ) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و کالج کے انٹرن شپ طالبات کی جانب سے یونیورسٹی کیمپس میں نامناسب سوشل میڈیا ویڈیوز بنانے کے ۔۔

 معاملے پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے چار رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے کنوینیر پروفیسر ڈاکٹر مظفر عزیز ہیں جبکہ دیگر ممبران میں ڈاکٹر شملہ حامد، ڈاکٹر غلام مجتبیٰ ناصر، جبکہ اسسٹنٹ کے طور پر آفس اسسٹنٹ یونس قادری شامل ہیں کمیٹی کو تین روز کے اندر رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات کی گئی ہیں واضح رہے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و کالج کے کیمپس میں چند روز قبل ڈاکٹروں کے یونیفارم میں ملبوس طالبات کی نامناسب سوشل میڈیا ریلیز وائرل ہوئی تھیں جس پر میڈیا نے آواز بلند کی تو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے معاملے کا نوٹس لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں