سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا منصوبہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومت نے 12ارب کی لاگت سے سرکاری سکولوں میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگانے کااعلان کر دیا۔۔
فی سکول20سے 25لاکھ تک واٹرفلٹریشن پلانٹ کیلئے فنڈزدیئے جائیں گے ،فلٹریشن پلانٹ سے علاقہ مکین بھی صاف پانی حاصل کرسکیں گے ،سکول کے باہربھی صاف پانی کی فراہمی کیلئے نلکے لگائے جائیں گے ،بہترپانی دستیاب ہونے پر500فٹ بورکرکے عام فلٹریشن پلانٹ لگائے جائینگے ۔پانی کی کوالٹی خراب ہونے پرمہنگے واٹرفلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے ،واٹرفلٹریشن پلانٹ چلانے کیلئے سکولوں کو سولر ائزیشن پر منتقل کیا جائے گا واضح رہے ابھی تک ایک ہزار سے زائد سکولوں کو سولر پر منتقل کردیا گیا ہے ۔منصوبے کے اعلان پر طلبہ ، اساتذہ ، والدین نے اطمینان کاا ظہار کیا ہے ۔واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے بعد وقتاََ فوقتاَ پانی کی کوالٹی بھی چیک کی جائے ۔ اقدام کا مقصد طلبہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے ، توقع ہے کہ منصوبہ کی تکمیل سے طلبہ کی صحت پر مثبت پر مثبت اثر مرتب ہوگا اور انہیں بیماریوں سے بچانے میں مدد ملے گی ۔