بیوی سے جھگڑا،سالوں کی فائرنگ سے بہنوئی زخمی

بیوی سے جھگڑا،سالوں کی  فائرنگ سے بہنوئی زخمی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)بیوی سے جھگڑا ،سالوں نے بہنوئی پرفائر کھول دیے ، بہنوئی کو شدید زخمی کرکے فرار۔

تھانہ سٹی کے علاقہ وارڈ نمبر 14ای سینما روڈ کے رہائشی وقاص احمد ارائیں کی بیوی گھریلو جھگڑے پر روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھی اور عدالت میں دعوی بھی دائر کیا ہوا تھا۔ اس کے سالوں علی ارائیں اور ندیم ارائیں نے 2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے بہنوئی وقاص آرائیں کوشدید زخمی کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں