میپکو محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری

میپکو محکمانہ پروموشن ٹریننگ  امتحان کے نتائج جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) انتظامیہ نے کمرشل اسسٹنٹس سے کمرشل سپرنٹنڈنٹس کے عہد ے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں ۔

 ڈائریکٹر ٹریننگ و امتحان میپکو سہیل عباس کے مطابق ریجنل ٹریننگ سنٹر ملتان میں منعقد ہونے والے پروموشن ٹریننگ امتحان میں کمرشل اسسٹنٹ (ملتان ) احمد نواز فریدی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ باسط علی (بہاولپور) نے دوسری، محمد اسماعیل اور محمد ناصر (بہاولپور) ، ندیم احمد رضا (بہاولنگر)نے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں