بجلی چوروں کیخلاف گھیرا تنگ 135صارف پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ڈسکو سپورٹ یونٹ (DSU) میں شامل میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز جوائنٹ آپریشن کررہی ہیں ۔
جلہ آرائیں دنیاپور/نورپور پاکپتن/خانیوال فرسٹ/غازی ڈی جی خان میں 84لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر9 ٹرانسفارمرز اتارلئے گئے ۔135افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ڈی جی خان سے 18بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکرلیاگیا۔