گرلز ہائر سیکنڈری سکول ماچھیوال میں آئی سی ٹی سنٹر قائم کرنیکا فیصلہ

 گرلز ہائر سیکنڈری سکول ماچھیوال میں آئی سی ٹی سنٹر قائم کرنیکا فیصلہ

وہاڑی،ماچھیوال (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ وہاڑی اور ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے درمیان اہم منصوبہ پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ہوئی۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور سی ای او ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکبر خان نے دستخط کیے ،منصوبہ کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ماچھیوال میں آئی سی ٹی سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔سی ای او ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکبر خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن آئی سی ٹی سنٹر منصوبے پر خطیر رقم خرچ کرے گی ،80 لاکھ روپے اسحاق خان خاکوانی اور ان کے خاندان کی طرف سے دئیے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے سرکاری سکول میں ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے کے اقدام کو سراہا اور کہا آئی سی ٹی سنٹر کے قیام کا مقصد طلبہ کو 21 ویں صدی کی ڈیجیٹل سکلز سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ،ڈیجیٹل سکلز تک طلبہ کی رسائی کو مضبوط کرنے کے لیے ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کوششیں قابل تحسین ہیں ،انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،طالبات کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم دی جائے گی۔اس موقع پر اے ڈی سی فنانس مظفر خان، سی ای او ایجوکیشن وہاڑی ناصر عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، پروگرام منیجر ٹی ای ایف محمد یعقوب، اسحاق خان خاکوانی فیملی کے نمائندے آصف خان بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں