وہاڑی:ڈائریکٹر کالجز کا دورہ‘ امتحانی مراکز کا معائنہ کیا

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ملتان ڈویژ ن کے سرکاری کالجز میں ایم ڈی کیٹ کلاسز کے اجرا کے حوالے سے ڈائریکٹر ۔۔۔
کالجز ملتان ڈویژن ملتان‘پروفیسر طاہر سلطان خان کا وہاڑی ڈسٹرکٹ کے کالجز کا وزٹ ۔اس دوران انہوں نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج وہاڑی اور گورنمنٹ گریجوایٹ کالج بوریوالا میں ایم ڈی کیٹ کی کلاسز کے انتظامات چیک کیے اس کے علاوہ کالجز میں امتحانی مراکز کا بھی معائنہ کیا جبکہ پریکٹیکل سینٹرز میں بھی سٹوڈنٹس کے مسائل سنے ۔ ان کے ہمراہ ملک مشتاق ریحان ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی، پروفیسر دلاور حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز وہاڑی ، پروفیسر مراتب علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر خانیوال , احمر راؤف بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان‘ پروفیسر غلام محمد بخاری پرنسپل گورنمنٹ کالج وہاڑی , پروفیسر نوید الرحمن پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس وہاڑی پروفیسر عاصمہ خبیب پرنسپل گورنمنٹ کالج فار وومن وہاڑی بھی موجود تھیں ۔ اپنے مختلف کالجز کے وزٹ کے دوران سٹوڈنٹس کو لیکچر دیتے ہوئے پروفیسر طاہر سلطان خان نے کہا کہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں انہوں نے ہی اگے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے انہوں نے تمام پرنسپلز کو تاکید کی ہے کہ ایم ڈی کیٹ کلاسز کے ساتھ ساتھ’’نیو ایڈمیشن‘‘پر بھی زور دیں تاکہ سرکاری کالجز سے زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر سکیں اور علم جیسی نعمت سے مستفید ہوں ۔