موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی الٹریشن 10افراد کیخلاف مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے موٹر سائیکلوں کو غیر قانونی طریقے سے الٹریشن کرنے کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔۔
تھانہ حرم گیٹ اور ممتاز آباد پولیس کو ٹریفک وارڈنز نے بتایا کہ محمد عباس ، محمد دوست ،محمد سلمان ،محمد سلیم ،بلال ، غلام حسین ،محمد شعیب ،عبدالجبار اور عبدالعزیز کو دیگر ملازمین کے ہمراہ قابو کیا ۔ملزموں نے غیر قانونی طریقے سے موٹر سائیکلوں کی الٹریشن کرکے انتہائی غفلت و لاپرواہی سے چلارہے تھے جو چلنے والی ٹریفک کیلئے پریشانی کا باعث تھے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔