وہاڑی:معتددوارداتیں، شہری کے گھر 52لاکھ کا ڈاکا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) معتدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان ،سرکل کے تھانہ صدر کی حدود میں ۔۔
دو ڈاکو فیصل الرحمن سے نقدی 115000 اور موبائل لوٹ کر فرار ھو گئے محمد اشرف کے گھر چار ڈاکووں نے گھس کر نقدی 12 لاکھ اور زیورات 40 لاکھ مالیت کے لوٹ کر فرار ہوگئے محمد رزاق کے گھر سے چور نقدی 685000لاکھوں مالیتی طلائی زیورات اور پسٹل چوری کرکے فرارہو گئے محمد صدیق کے گھر سے نامعلوم چور نقدی 105000 چوری کرکے فرار ھو گئے تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود سے چور محمد عمران کا موٹر سائیکل چوری کرکے جبکہ دو مزید وارداتوں میں چور راشد علی اور آصف شمعون کے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ھو گئے تھانہ گگو کی حدود سے دو ڈاکو عمران سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ھو گئے پولیس وارداتوں پر مصروف تفتیش ہے۔