حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی :یوسف کسیلیہ

گگو منڈی(نامہ نگار)حکومت اور افواج پاکستان تمام فیصلے ملکی مفاد میں کر رہے ہیں حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی ۔۔
پاکستانی حکومت اور عوام چٹان کی طرح ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ،ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور افواج پاکستان تمام فیصلے ملکی مفاد کو مدِ نظر رکھ کر کر رہے ہیں کسی بھی موڑ پر عوام کو مایوس نہیں کیا جائے گا حکومت پاکستان اور عوام چٹان کی طرح برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں بھارت کو ایسی عبرت ناک شکست دی جو وہ سالوں یاد رکھے گا اور حکومت نے بہترین سفارت کاری سے دنیا کے سامنے مکار بھارت کو بے نقاب کیا اور دنیا کے سامنے ایک مضبوط پاکستان کو مطارف کروایا جس کی وجہ سے کوئی دشمن ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرائت نہیں کر سکتا اس موقع پر شیخ سلمان بھی موجود تھے ۔