ایس ایس پی آپریشنز کی تھانہ بی زیڈ میں کھلی کچہری

ملتان (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان احمد زنیر چیمہ نے تھانہ بی زیڈ میں کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کو سماعت کیا۔
ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر، ڈی ایس پی گلگشت ارشد قیوم، گلگشت سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کھلی کچہری میں ان کے ہمراہ تھے ۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسروں کو احکامات جاری کئے کہ سائلین کی شکایات کا ازالہ کریں۔