مون سون کے پیشگی انتطامات مکمل کرلئے ، خالد رضا

مون سون کے پیشگی انتطامات مکمل کرلئے ، خالد رضا

ملتان( وقائع نگار خصوصی)واسا ملتان شہریوں کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل اور مون سون سیزن کے پیشگی انتظامات کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی اقدامات میں تیزی آ گئی ہے ۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے ہفتہ کے روز دہلی گیٹ میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے بعد محرم الحرام کے جلوس روٹس پر ٹف ٹائل لگانے ، ڈسپوزل سٹیشنز کی ورکنگ سمیت فراہمی و نکاسی آب کی سروسز اور سیوریج شکایات کے ازالہ کو چیک کرنے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔انہوں نے دہلی گیٹ چوک پر جلوس روٹس کو ہموار کر کے ٹف ٹائل لگانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم دیا ۔ ایم ڈی واسا نے کڑی جمنداں اور وہاڑی چوک ڈسپوزل سٹیشن کا بھی دورہ کر کے ان کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور ڈسپوزل سٹیشنز کو ہر وقت فری فال اور سکریننگ چیمبرز کی صفائی کے دوران تمام ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے چونگی نمبر 9 ڈسپوزل سٹیشن کا بھی دورہ کر کے ڈریگ لائن مشینری کے ساتھ کلیکٹنگ ٹینکس کی ڈیسیلٹنگ کا عمل کا بھی معائنہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل سٹیشنز محمد ساجد کو تمام کلیکٹنگ ٹینکس کی صفائی کا عمل جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سیوریج نالوں کی صفائی کا عمل بھی بھرپور طریقے سے سر انجام دینے کا حکم دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں