تین وارداتیں، شہری طلائی زیورات،نقدی ، سامان سے محروم
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری طلائی زیورات،نقدی اور سامان سے محروم۔
دائرہ دین پناہ کے علاقہ بستی آرہ میں محمد اسلم کے کرایہ کے مکان سے رات کی تاریکی میں موٹرسائیکل ،سولر پلیٹ، سلائی مشین، شناختی کارڈ اور 45سو روپے نقدی ،تھانہ سٹی کی حدود چک نمبر 527ٹی ڈی اے میں دکاندار ظفراقبال کی سبزی و مرغی کی دکان کے تالے توڑ کر15زندہ مرغیاں، سولرپلیٹ، کولرپنکھا، چھریاں اور25 سو روپے نقدی چوری ہوگئی۔ وارڈ نمبر 14اے میں فخر امام اپنے سسرال گیا ہوا تھا،واپسی پر معلوم ہوا کہ چور کھڑکی کی جالی توڑ کر گھر میں داخل ہوکر 80ہزار روپے کی سونے کی چین ،30ہزار کی انگوٹھی،ایل ای ڈی اور2 لاکھ 40 ہزار روپے نقدی لیکر فرار ہوگئے ۔متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔