جلوس، مجالس کے اوقات کار کی پابندی کی جائے :لبنیٰ نذیر

جلوس، مجالس کے اوقات کار کی پابندی کی جائے :لبنیٰ نذیر

لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر اور ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق عاشورہ محرم کے انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے متحرک ۔

 ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے امام بارگاہ دربار رفیق شاہ اور امام بارگاہ سیدی والا کا دورہ کیا ۔دونوں مقامات پر جلوس ہائے اعزاء کے روٹس چیک کیے اور پیدل چل کر جلوس روٹس پر انتظامات اور سہولیات کی حقیقی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے امام بارگاہ کاظمیہ بھٹہ سادات میں جلوس میں شریک عزاداروں اور اعزاداری جلوسوں کے منتظمین اور مجالس و امام بارگاہوں کے متولیان سے بھی ملاقات کی ۔اور اوقات کار کی پابندی کرنے کی ہدایت کی۔  روایتی جلوسوں کے علاوہ نیا جلوس برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار کی پابندی یقینی بنانے کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں کا مزید کہنا تھا کہ امن عامہ کا قیام ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے علما اکرام کی معاونت درکار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں