سی پی او کی علماء کیساتھ میٹنگ، امن وامان پر تبادلہ خیال

سی پی او کی علماء کیساتھ میٹنگ، امن وامان پر تبادلہ خیال

ملتان(کرائم رپورٹر )سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے علماء کے ساتھ محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کی اجلاس میں ملتان سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام جن میں قاری محمد حنیف جالندھری ،علامہ حافظ فاروق خان سعیدی ،مفتی عثمان، احمد حنیف جالندھری، ملک محمد رفیق، مرزا ارشد القادری، محمد سلیم بلالی عطاری،علامہ عنایت اللہ، علامہ عبدالحق مجاہد اور شاہد اقبال (ممبران ضلعی امن کمیٹی) شامل تھے ۔

میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔علمائے کرام نے محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے پرامن اور خوش اسلوبی سے انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔سی پی او ملتان نے اس بات پر زور دیا کہ شہر میں امن و امان کے قیام، عوامی تحفظ اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں