سکولوں میں ابتدائی تعلیم کے کلاس رومز بنانے کا اعلان
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب کے 1139سکولوں میں ابتدائی تعلیم کے کلاس رومزبنائے جائیں گے ۔کلاس رومزبنانے میں۔۔۔
25کروڑروپے لاگت آئے گی بتایاگیاہے کہ صوبے بھر میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے لئے بجٹ جاری کردیاگیا ۔جس میں کتابیں ،فرنیچراورلرننگ کٹس کی خریداری کیلئے فی سکول اڑھائی لاکھ دیئے جائیں گے ،ای سی ای رومزبنانے کیلئے فنڈزسکول سربراہان کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے جائیں گے ۔سکول سربراہان مقررہ ڈیڈلائن تک ای سی ای کلاس رومزبنانے کے پابند ہوں گے ۔اس سے قبل پنجاب بھرمیں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کیلئے 5ہزارکلاس رومزبنائے گئے تھے اساتذہ کا کہنا ہے کہ 80فیصد سکولوں میں 3 سال قبل فراہم کی جانیوالی ای سی ای کٹس خراب ہوچکیں،سکول سربراہان نے نئی ای سی ای کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔