9ویں محرم الحرام کو وہاڑی میں 62مجالس‘32جلوس برآمد

وہاڑی(خبر نگار‘نمائندہ خصوصی)9محرم الحرام کوضلع وہاڑی میں 62مجالس کے پروگرامز اور 32روایتی و لائسنسی جلوس برآمد ہوئے ۔
سرکل وہاڑی میں 14مجالس اور 9جلوس برآمد ہوئے ، سرکل بوریوالا میں 13مجالس اور 10جلوس، سرکل میلسی میں 35 مجالس اور 13جلوس برآمدہوئے ۔ ڈی پی اومحمد افضل نے میٖڈیا کو بتایاکہ محرم الحرام کے دوران 1510پولیس افسر و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کیلئے 6ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں،کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے خصوصی و متفرق ریزر نفری بھی الرٹ ہے ، روف ٹاپ ڈیوٹی کے علاوہ خفیہ نگرانی کیلئے سفید پارچات میں پولیس جوان بھی روٹس پر موجود ہیں، مجالس و جلوسوں کے راستوں کو خار دار تاریں اور قناتیں لگا کر سیل کیا گیا ہے ،سکیورٹی کے پیش نظرٹریفک پلان جاری کر کے متبادل راستوں کا تعین کر لیا گیاہے ۔