ارب فلڈنگ کا خدشہ‘ایمرجنسی نافذ‘چھٹیاں منسوخ

ملتان (لیڈی رپورٹر)عاشورہ محرم اور مون سون بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ پلان کے سلسلے میں واسا میں ایمرجنسی کا سلسلہ برقرار ہے ۔
ڈائریکٹر جنرل واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی پنجاب طیب فرید کی ہدایت پر 9 محرم الحرام کے حوالے سے واسا کے تمام سیوریج ، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل سٹیشنز ڈویژنوں کے افسر و ملازمین کی چھٹی منسوخ کردی گئیں ،ملازمین نویں محرم کو بھی ڈیوٹی پر مامور رہے ۔ سیوریج ، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل سٹیشنز ڈویژنوں کے تمام دفاتر کھلے رہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے عاشورہ محرم کے حوالے سے تمام افسروں کو اپنی اپنی حدود میں جلوس روٹس کو کلیئر رکھنے ، ٹیموں اور مشینری کو فیلڈ میں متحرک کرنے کی ہدایت کی۔