کار کی ٹکر سے 15سالہ لڑکا جاں بحق
ماچھیوال (نامہ نگار)تیز رفتار کار کی ٹکر سے 15سالہ لڑکا جاں بحق ،ڈرائیور فرار ۔تفصیل کے۔۔
مطابق نواحی گاؤں 555 ای بی کی بستی رجن کالونی کے رہائشی محمد شبیر نے ماچھیوال میں احمد بیکری بنارکھی ہے اس کا 15 سالہ بیٹا مزمل شبیر ہاتھ ریڑھی پر بیکری آئٹم کیک رس وغیرہ لے کردکان کی جانب آرہا تھا، تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے شدید زخمی ہوکر ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ ماچھیوال نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ۔