ریونیومعاملات میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی، منور عباس

ریونیومعاملات میں تاخیر  برداشت نہیں کی جائیگی، منور عباس

کوٹ ادو (نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے اپنی زیر صدارت ضلع بھر کے ریونیو افسروں و اہلکاروں کے ساتھ اجلاس ۔۔۔

میں کہا کہ ریونیومعاملات میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کو فوری ریلیف دیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ کوٹ ادو کے شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات اور تعاون فراہم کیا جائے تاکہ عوامی اعتماد بحال ہو اور سرکاری نظام میں بہتری آئے ،اجلاس کے اختتام پر افسروں نے مکمل عزم کے ساتھ ہدایات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں