جعلی ڈاکٹرز کیخلاف زیر ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت
مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن کی زیر صدارت ضلع میں جعلی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس کے ۔۔
خلاف مؤثر کارروائی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسروں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے جعلی ڈاکٹرز کیخلاف زیر ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے جعلی ڈاکٹرز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں متحرک رہا جائے اور غیر قانونی طور پر چلنے والے کلینکس کو فوری سیل کیا جائے ، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قواعد و ضوابط کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مل کر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کریں اور رپورٹ باقاعدگی سے دفتر ڈپٹی کمشنر کو ارسال کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے واضح کیا کہ عوام کی صحت کے تحفظ پر کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جعلی ڈاکٹروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی محمد یوسف چھینہ اور سی ای او صحت ڈاکٹر فیاض احمد بھی موجود تھے ۔