ڈی سی کا میاں چنوں ماڈل غلہ وفروٹ منڈی کے تعمیراتی کا معائنہ

ڈی سی کا میاں چنوں ماڈل غلہ وفروٹ منڈی کے تعمیراتی کا معائنہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کا تحصیل میاں چنوں ماڈل غلہ و فروٹ منڈی کا دورہ۔۔

۔ڈپٹی کمشنر نے کہا پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیراہتمام ماڈل غلہ و فروٹ کو فعال کرنا ترجیح ہے ،منڈی میں کسانوں کو تمام تر سہولیات میسر ہوں گی،ڈپٹی کمشنر نے ایکسین بلڈنگ کو کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت بھی کرتے ہوئے کہا رقم ادائیگی کے بعد بجلی کنکشن کیلئے جلد پیشرفت کی جائے ،تعمیراتی کام کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اورشہریوں کی سہولت کیلئے کاؤنٹر بڑھانے ،مؤثر سروس کا حکم دیتے ہوئے کہا عوام کو عملی طور پر ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے۔انہوں نے زیر تعمیر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) آفس کی سائیٹ کا بھی معائنہ کیا،9کروڑ43لاکھ کی لاگت دو منزلہ پیرا تحصیل آفس تعمیر ہوگا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا سرکاری آفس کی تعمیر میں کنسٹرکشن ایس او پیز پر ضرور عمل کیا جائے ،تعمیراتی معیار پر کمپرومائزڈ نہ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں