ڈی سی لودھراں کی بلوچستان میں شہید2بھائیوں کے گھر آمد
لودھراں (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کی دنیاپور میں بلوچستان میں شہید ہونے والے دو بھائیوں کے گھر آمد ۔۔
ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کی ایمبولینسز کو عزت و احترام سے لایا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے شہید بھائیوں کے جسدِ خاکی وصول کیے ، پورے اعزاز کے ساتھ قومی پرچم پہنائے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کا کہنا تھا کہ والد کے جنازے پر آنے والے دونوں بھائیوں کو قتل کرنا سفاکی کی آخری حد ہے ۔ بلوچستان میں بی ایل اے دھشت گرد تنظیم کی جانب سے شہید کیے جانے والے دو نوں بھائیوں کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید بھائیوں کا جنازہ اٹھنے پر ہر آنکھ اشک بار تھی ۔